Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تالابوں کی حفاظت کیلئے مشن کاکتیہ اسکیم روبعمل

تالابوں کی حفاظت کیلئے مشن کاکتیہ اسکیم روبعمل

یلاریڈی /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تالابوں کی شکم اراضیات میں قبضہ جات کو برخواست کرتے ہوئے سرکاری تمام اراضیات کو حاصل کرلیا جائے گا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے یہ بات کہی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے کنچمل کونڈاپور ، بھوانی پیٹ ، جلدی پلی ، شٹ پلی سنگاریڈی ، ممباجی پیٹ ، رام پلی ، شیوار کے تالابوں پر مشن کاکتیہ کے کاموںکا انہ

یلاریڈی /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تالابوں کی شکم اراضیات میں قبضہ جات کو برخواست کرتے ہوئے سرکاری تمام اراضیات کو حاصل کرلیا جائے گا ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے یہ بات کہی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے کنچمل کونڈاپور ، بھوانی پیٹ ، جلدی پلی ، شٹ پلی سنگاریڈی ، ممباجی پیٹ ، رام پلی ، شیوار کے تالابوں پر مشن کاکتیہ کے کاموںکا انہوں نے آغاز کیا ۔ اس موقع پر شٹ پلی سنگاریڈی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ کئی جگہ تالاب خستہ ہوچکے ہیں ۔ گاؤں کیلئے تالاب مسیحا کا کام کرتا ہے ۔ چنانچہ تالابوں سے مٹی نکالنے کا کام انجام دینے کیلئے مشن کاکتے ہکو روبہ عمل لایا گیا ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ گیٹ کے پاس سے شٹ پلی ، سنگاریڈی ، سنگارم سے گندھاری منڈل کے رام پور گڈا پر سے نظام آباد تک موجود روڈ کو 18 کروڑ روپئے سے ڈبل لائین میں تبدیل کیا جائے گا ۔ منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی شیوار پر تالاب سے مٹی اٹھاکر ٹراکٹر میں ڈالا ۔ منڈل میں مستحق تمام افراد کو آسرا وظائف جاری کرکے ایم پی ڈی او مسٹر ستیش ریڈی احکام جاری کئے ۔ شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون نے وظیفہ جاری نہ کرنے کی شکایت کی ۔ جس پر رکن اسمبلی نے فوری ایم پی ڈی او کو شہ نشین پر طلب کرکے معمر خاتون کو وظیفہ کیوں جاری نہ کیا گیا سوال کیا ، جس پر ایم پی ڈی او نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائین میں غلطی کی وجہ سے معمر خاتون کو وظیفہ منظور نہ ہوسکا ۔ منڈل میں ہر مستحق کو آسرا کے وظائف منظور کرنے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ایم پی ڈی او کو احکام دئے ۔ کسی مستحق کو دوبارہ شکایت کا موقع نہ دیا جائے ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ ۔ DCCB ڈائرکٹر سمپت گوڑ AMC سابق چیرمین کرشنا گوڑ منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید ZPTC رکن شریمتی سری لتا ، منڈل پریشد سرپنچ فورم منڈل صدر سریندر گوڑ ، نلامڈگو ونڈو چیرمین مدھوسدن ریڈی ، سرپنچ بنسی سکرا ، کشٹیا ، سنجیلو ، شنکر ، منڈل پریشد ارکان میں شانتا ، سونا لتا ، مانیوا ، قائدین میں اشوک ریڈی ، وشوردھن ریڈی ، وینکٹیشم ، راملو ، محمد فاروق ، پاپیا ، گنا نائیک موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT