Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تالابوں کی مرمت کیلئے رقمی منظوری

تالابوں کی مرمت کیلئے رقمی منظوری

یلاریڈی 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے 12 تالابوں کو مرمت کیلئے مشن کاکتیہ کے تحت منظوری حاصل ہوئی ہے تالابوں کی بہتری کیلئے اور اس کی ذخیرہ آب صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مرمت کا کام کروانے تلنگانہ سرکار نے جو قدم اٹھایا ہے اس سے زراعت شعبہ کو حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے آبی ذخائر میں اضافہ ہوسکتا ہے اس کیلئے سرکار نے جی او نمبر 52

یلاریڈی 6 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے 12 تالابوں کو مرمت کیلئے مشن کاکتیہ کے تحت منظوری حاصل ہوئی ہے تالابوں کی بہتری کیلئے اور اس کی ذخیرہ آب صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مرمت کا کام کروانے تلنگانہ سرکار نے جو قدم اٹھایا ہے اس سے زراعت شعبہ کو حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے آبی ذخائر میں اضافہ ہوسکتا ہے اس کیلئے سرکار نے جی او نمبر 52بھی جاری کردیا ہے ۔ حلقہ کے تالابوں کی مرمت کیلئے سرکار نے 4.12 کروڑ روپئے بھی منظور کردیتے ہیں ۔ ہفتہ کے اندر ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔ حلقہ کے یلاریڈی میں 579 تالاب ہیں جس میں پہلے مرحلے میں 119 تالابوں کو مرمت کیلئے مشن کاکتیہ کے تحت منتخب کیا گیا ۔ ان میں سے اب تک 75 تالابوں کی رپورٹ حکومت کو روانہ کردی گئی ہے لیکن فی الوقت منڈل یلاریڈی کے چاراور حلقہ کے 12 تالابوں کو مرمت عروج کے دن آگئے ۔ اس کے ساتھ 45 اور تالاب بھی ٹریبل آر اسکیم کے تحت فنڈ کے منتظر ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں 18 تالابوں کو مرمت کی اجازت ملنے کی عہدیداروں نے امید ظاہر کی منڈل تاڑوائی میں مشن کا کتیہ کے تحت فنڈ منظور آئے گئے ۔ یلاریڈی حلقہ میں 119 تالابوں کو مرمت کیلئے سروے کیا جارہا ہے ۔ اب تک 60 تالابوں کی رپورٹ تعمیر کیلئے روانہ کردی گئی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں مشن کاکتیہ میں 12 تالابوں کی اجامت دی گئی ہے ۔ تالابوں کی مرمت سے بار ش کا آب ضائع ہونے سے رہ جائے گا جس سے زراعت کیلئے وسائل بڑھ جائیں گے ۔ تالابوں میں ذخیرہ آپ کو اضافہ کرنے کیلئے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تشکیل دی گئی ۔ مشن کاکتیہ سبز انقلاب لانے کی امید کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT