Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تالابوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد

تالابوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد

لاپرواہی نہ کرنے گتہ داروں کیلئے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کا مشورہ

لاپرواہی نہ کرنے گتہ داروں کیلئے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کا مشورہ
سرپور ٹاؤن۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ منظور کئے گئے تالابوں کے تعمیراتی کاموں کیلئے آج سنگ بنیاد رکھا۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ حکومت کی جانب سے مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ عوام اور کسانوں کو فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی غرض سے تالابوں کی مرمت کی منظوری کی ہے تاکہ تلنگانہ کے عوام اور کسانوں کی پسماندگی دور ہو۔ اس ضمن میں آج رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد کے ہمراہ سرپور ٹاؤن منڈل کے مختلف علاقوں کے تالابوں سے مٹی کی نکاسی اور مرمت کے کاموں کیلئے اور تعمیراتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں سے تالابوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے والے تالابوں میں ڈھورپلی تالاب، لونویلی تالاب، سرپور ٹاؤن ضلع پریشد ہائی اسکول کے روبرو واقع تالاب اور آچلی تالاب کے علاوہ مختلف علاقوں کے تالابوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد 14مارچ بروز ہفتہ رکھا گیا۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کونیر کونپا نے متعلقہ کنٹراکٹروں سے کہا کہ بدعنوانی و لاپرواہی نہ کریں۔ تالابوں کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کے بعد ویجلنس عہدیداروں کی جانب سے تالابوں کی تعمیراتی کاموں کی تفصیلی انکوائری رپورٹ ریاست تلنگانہ حکومت طلب کررہی ہے۔ اس لئے مشن کاکتیہ اسکیم کے ذریعہ تالابوں کے تعمیراتی کاموں کو ایمانداری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر ایریگیشن ڈیویژنل انجینئر وینکٹ رتنم اور مسلم میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین، ٹی آر ایس قائدین ایم اے سلیم، سعید بن صمد، ایم اے رزاق، زیڈ پی ٹی سی رام نائیک، محمد عفت حسین، ایس رامیش، دیورجی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین، متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT