Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تالابوں کے کاموں کیلئے تجاویز ارسال کرنے کی ہدایت

تالابوں کے کاموں کیلئے تجاویز ارسال کرنے کی ہدایت

کریم نگر 11 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت بہت ہی ترجیح دے کر شروع کئے مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت دوسرے مرحلہ میں تالابوں کے کاموں کو معہ تخمینہ تجاویز فوری ارسال کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے محکمہ آبپاشی کے اے ایز کو حکم دیا۔ جمعرات کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں مشن کاکتیہ کے کاموں پر محکمہ آبپاشی کے انجینئرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہاکہ مواضعات میں زیادہ سیرابی کے لئے بڑے بڑے تالابوں کو کسانوں سے ربط کرکے منتخب کریں۔ جلد ہی نشاندہی کئے گئے تالابوں کا سروے مکمل کرکے تخمینہ کے ساتھ تجاویز ارسال کرنے پر فوری حکومت سے منظوری حاصل ہوگی۔ یکم جنوری تمام منڈلوں میں دوسرے مرحلہ کے مشن کاکتیہ تالابوں کے کاموں کا آغاز کرنے تیار رہیں۔ قحط سالی کے مدنظر ضلع میں مشن کاکتیہ کے کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دیں۔ دوسرے مرحلہ کے مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت ضلع کو 1457 تالابوں کو لینے کے مقصد طے کیا گیا۔ پہلے مرحلہ کے مشن کاکتیہ کے کاموں کی ترقی پر کلکٹر نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ پہلے مرحلہ میں 984 تالابوں کی منظوری کے لئے حکومت کو تجاویز ارسال کئے جانے پر 822 تالابوں کی منظوری حاصل ہوئی جس میں 786 تالابوں کے کاموں کو شروع کئے جانے پر 60 تالابوں کے کام مکمل کئے گئے۔ مابقی تالابوں کے کاموں کو ماہ مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اب تک جن کاموں کو شروع نہیں کیا گیا فوری ان کاموں کو شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اس اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے ایس ای سریش کمار، نبارڈ اے جی ایم روی بابو، اریگیشن ای ایز، ڈی ایز ، اے ایز و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT