Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / تالاب کٹہ میں آتشزدگی ، 14 شدید زخمی

تالاب کٹہ میں آتشزدگی ، 14 شدید زخمی

شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ، مقامی عوام کی بروقت کارروائی سے جانیں محفوظ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقے تالاب کٹہ میں آج صبح پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بشمول کمسن بچے شدید جھلس گئے تاہم ان میں 4 کمسن بچوں کی حالات تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی عوام نے کوشش کرتے ہوئے کمسن بچوں کو مکان سے باہر نکالا ۔ شاک سرکٹ کو آتشزدگی کی وجہ بتایا جارہا ہے ۔ زخمیوں کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل اور نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں جو صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا مکان میں موجود افراد حالت نیند میں تھے ۔ جو چیخ و پکار کرتے ہوئے باہر آئے اور مقامی عوام کی مدد سے خواتین اور بچوں کو آگ کی لپیٹ میں باہر نکالا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ میں 65 سالہ خورشید بی ، 35 سالہ معراج بیگم ، 30 سالہ بسم اللہ بی ، 30 سالہ فاروق ، 12 سالہ مزمل ، 11 سالہ ثانیہ بیگم ، 6 سالہ سمیرہ بیگم ، 8 سالہ صبا فاطمہ ، 6 سالہ ثنا فاطمہ ، 4 سالہ انور اور 2 سالہ اکرام جھلس گئے ۔ جن میں 4 کمسن بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں مکان کا ساز و سامان بشمول ایک موٹر سیکل ہونڈا ایکٹیو ، ٹی وی ، ریفریجریٹر ، واشنگ مشین ، دو سیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ اور 2 لاکھ روپئے مالیتی نقصان بتایا گیا ہے ۔ پولیس بھوانی نگر نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT