Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تالاب کٹہ میں برقی حکام کے دھاوے، عوام میں دہشت

تالاب کٹہ میں برقی حکام کے دھاوے، عوام میں دہشت

حیدرآباد۔ 13 مئی (سیاست نیوز) تالاب کٹہ کے مختلف علاقوں بھوانی نگر کے علاوہ امان نگر میں آج محکمہ برقی کے عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کردیا۔ بھاری پولیس جمعیت کے ساتھ محکمہ برقی کے عہدیداروں کی جانب سے بھوانی نگر و تالاب کٹہ کے مختلف علاقوں میں اچانک کئے گئے دھاوؤں سے عوام میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی اور تج

حیدرآباد۔ 13 مئی (سیاست نیوز) تالاب کٹہ کے مختلف علاقوں بھوانی نگر کے علاوہ امان نگر میں آج محکمہ برقی کے عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کردیا۔ بھاری پولیس جمعیت کے ساتھ محکمہ برقی کے عہدیداروں کی جانب سے بھوانی نگر و تالاب کٹہ کے مختلف علاقوں میں اچانک کئے گئے دھاوؤں سے عوام میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی اور تجارتی ادارے اچانک بند ہونے لگے۔ تیزی کے ساتھ بازار بند ہونے کے سبب مکینوں میں بھی ہراسانی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ عوام کو اس بات کا بھی اندازہ نہیں ہوپارہا تھا کہ آخر اچانک بازار بند ہونے کی وجہ کیا ہے اور کیونکر یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مختلف مقامات پر محکمہ برقی کی جانب سے برقی چوری کے علاوہ برقی میٹروں میں الٹ پھیر کی جانکاری کے لئے کئے جارہے دھاوؤں میں پرانے شہر کو عہدیداروں کی جانب سے خصوصی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے پرانے شہر کے عوام پریشان ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض مخصوص علاقوں میں عہدیداروں کی جانب سے پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ کئے جارہے دھاوؤں کا مقصد عوام میں ہراسانی پیدا کرنا ہے۔ عام انتخابات سے قبل محکمہ برقی نے پرانے شہر کے بیشتر محلوں میں برقی چوری کی نشاندہی کیلئے دھاوؤں کا منصوبہ تیار کیا تھا لیکن اس فیصلہ کو لمحہ آخر میں انتخابات تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم گزشتہ چند دنوں سے پرانے شہر کے غالب اقلیتی آبادی والے علاقوں میں کئے جارہے ان دھاوؤں کے متعلق کوئی عہدیدار معقول جواب دینے سے قاصر ہے بلکہ یہ کہا جارہا ہے کہ جن مقامات پر دھاوے کئے جارہے ہیں، وہاں پر انہیں برقی چوری کے واقعات بھی ریکارڈ ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT