Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / تاملناڈو میں خطرناک مجرم کا انکاونٹر

تاملناڈو میں خطرناک مجرم کا انکاونٹر

شیوا گنگا ( تاملناڈو ) ۔ 11 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 30 سالہ ہسٹری شیٹر جو کہ مختلف کیسوں بشمول قتل ، ڈکیتی اور چوری میں مطلوب تھا ۔ پولیس ٹیم پر حملہ کے بعد اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ جب علاقہ کیابنولم میں اسے پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کارتیگائی سوامی اور ٹولی کے 6 ارکان مدورائی میں ایک پٹرول بینک لوٹنے کے بعد کار میں اپنے ٹھکانہ کی سمت جارہے تھے جب کہ اس واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی تھی ۔ دریں اثناء 2 کانسٹبل مرگن اور شیلا برسن نے موٹر سیکل پر تعاقب کرتے ہوئے انہیں پکڑنے کی کوشش کی ۔ تاہم ٹولی نے تیز دھاری ہتھیاروں سے پولیس پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ۔ سرگرم تلاشی مہم کے بعد پولیس نے کیابنولم میں ٹولی کا پتہ چلا کر خود سپردگی اختیار کرنے کے لیے کہا لیکن ٹولی نے پھر ایکبار پولیس پر حملہ کردیا ۔ جس پر پولیس کی فائرنگ میں کاتیگا سوامی ہلاک ہوگیا ۔ اس جھڑپ کے دوران دیگر ٹولی کے ارکان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT