Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / تاملناڈو میں ٹوریسٹ بس کو حادثہ 10 سیاح ہلاک اور 32 زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک

تاملناڈو میں ٹوریسٹ بس کو حادثہ 10 سیاح ہلاک اور 32 زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک

ترونیلویلی ( تاملناڈو ) ۔ 8 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ترونیلویلی میں پنانگوڈی کے قریب 4 قطار والی سڑک پر ایک ڈیوائیڈر سے ٹورسٹ بس کے ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک اور دیگر 32 زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں کیرالا کے 3 ، گجرات کے 2 اور تاملناڈو کے 2 سیاح شامل ہیں جب کہ دیگر 3 کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹورسٹ بس کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے بے قابو ہوگیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ بس میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لیے کرین کا استعمال کیا گیا ۔ یہ بس کریکل سے براہ کنیا کماری تروننتھاپورم کی سمت جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ زخمیوں کو گورنمنٹ ہاسپٹل ناگر کوئیل میں شریک کروایا گیا ۔ ریاستی دارالحکومت میں کیرالا کے وزیر داخلہ رمیش چنتلا نے بتایا کہ آئی جی تروننتھا پورم کو ہدایت دیدی گئی ہے کہ امداد اور بچاؤ کی مہم میں تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT