Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تانترک پوجاؤں کے مسئلہ پر چندرابابو کی غلط بیانی

تانترک پوجاؤں کے مسئلہ پر چندرابابو کی غلط بیانی

جگن کی یاترا چیف منسٹر کیلئے ناقابل برداشت ، روجا کا بیان
حیدرآباد ۔7جنوری ( سیاست نیوز) رکن اسمبلی وائی ایس آرکانگریس پارٹی و نامور تلگو فلم ایکٹر روجا نے کہا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پدیاترا کو عوام سے حاصل ہونے والے مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو برداشت نہیں کررہے ہیں اور مسٹر جگن موہن کے تعلق سے مسٹر چندرا بابو من گھڑت باتیں کررہے ہیں ۔ جگن کے قدم چیف منسٹر کے آبائی وطن ضلع چتور میں پڑنے کے ساتھ ہی چندرا بابو نائیڈو کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں ۔ آج چتور میں روجا نے چیف منسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک وارڈ ممبر کی حیثیت سے منتخب ہونے کا موقف نہ رکھنے والے اپنے فرزند مسٹر این لوکیش کیلئے چیف منسٹر تمام منادر کو پراگندہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پشکرالو کے موقع پر بھگدڑ کے پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کروانے کی طرح ہی درگا مندر میں کئے گئے مختلف تانترک پوجاؤں کے مسئلہ پر بھی چندرا بابو نائیڈو غلط بیانی سے کام لیکر عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ رکن اسمبلی روجا نے بتایا کہ نہ صرف ایک درگا مندر میں ہی نہیں بلکہ ریاست کی دیگر اہم منادر میں بھی این لوکیش کیلئے تانترک پوجا کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہندو مذہبی روایات کی توہین کرنے والے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو بھگوان ہی ان کا انجام پورا کرے گا ۔ روجا نے چیف منسٹر کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جگن موہن ریڈی عوام کا آشیرواد حاصل کرتے ہوئے پرجا سنکلپ یاترا کے ذریعہ پدیاترا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں تو دوسری طرف چندرا بابو نائیڈو پولیس کا تعاون حاصل کرتے ہوئے جنم بھومی پروگرام منظم کر کے اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ عوام کو چندرا بابو نائیڈو کے جنم بھومی پروگرام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن زبردستی عوام کو جنم بھومی پروگرام میں حصہ لینے کیلئے لایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT