Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں اردو گھر شادی خانہ کا افتتاح

تانڈور میں اردو گھر شادی خانہ کا افتتاح

تانڈور۔/8نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں اردو گھر شادی خانہ کی تزئین نو کے بعد مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی وزیر حمل نقل نے اس کا افتتاح انجام دیا۔ 2006ء سے یہ اردوگھر ویران پڑا ہوا تھا ۔ جناب محمد سلیم صدر کمیٹی اردو گھر شادی خانہ نے اپنے ذاتی مصارف سے اس بوسیدہ عمارت کی تزئین نو انجام دی۔ رنگ و روغن کے بعد پھر سے کارکرد ہوگیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کے سی آر حکومت کو اقلیتوں کا ہمدرد قرار دیا۔ انہوں نے مذکورہ اردو گھر شادی خانہ کی مزید ترقی کیلئے درکار فنڈ جاری کرنے کا تیقن دیا۔ ٹی آر ایس کے سینئر لیڈر عبدالرؤف نے ایم اے سلیم صدر اردو گھر کی ستائش کی کہ انہوں نے دس سال سے بوسیدہ پڑے ہوئے اس اردو گھر کی تزئین نو پر اپنا ذاتی سرمایہ لگایا اور برقی بقایہ جات بھی ادا کئے۔ عبدالرؤف نے شادی خانہ میں ضروری سامان شامیانے، کرسیاں وغیرہ کی خریدی اور اوپری منزل کی تعمیر کیلئے وزیر موصوف سے 10لاکھ روپئے جاری کرنے کی مانگ کی۔ نو منتخب صدر شادی خانہ اردو گھر شاہی پور محمد سلیم نے تیقن دیا کہ مذکورہ سرکاری شادی خانہ میں متوسط غریب خاندانوں کی شادی تقاریب میں کم سے کم خرچ پر انجام دی جائیں گی۔ عبدالاحد صدر مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور، محمد خواجہ میر مشاورت اسوسی ایشن کے علاوہ محترمہ وجئے لکشمی صدر نشین بلدیہ تانڈور نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT