Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 5 ہزار طلبہ شریک

تانڈور میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 5 ہزار طلبہ شریک

تانڈور /9 مارچ ( سیاست نیوز ) تانڈور میں آج سے انٹرمیڈیٹ امتحان کا آغاز ہوا ۔ تانڈور شہر میں امتحانی مراکز کی تعداد 5 ہے ان میں 5 ہزار سے زائد طلباء امتحان لکھ رہے ہیں ۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ۔ حکام نے امتحانی مراکز کے قرب و جوار میں واقع تمام زیراکس سنٹر امتحانی اوقات میں بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ امتحان ہال م

تانڈور /9 مارچ ( سیاست نیوز ) تانڈور میں آج سے انٹرمیڈیٹ امتحان کا آغاز ہوا ۔ تانڈور شہر میں امتحانی مراکز کی تعداد 5 ہے ان میں 5 ہزار سے زائد طلباء امتحان لکھ رہے ہیں ۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ۔ حکام نے امتحانی مراکز کے قرب و جوار میں واقع تمام زیراکس سنٹر امتحانی اوقات میں بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ امتحان ہال میں موبائیل فون لے جانے سے روک دیا ہے ۔ صرف ہال ٹکٹ اور قلم ساتھ رکھنے کی اجازت ہے ۔ نقل نویسی کی تدارک کیلئے فلائنگ اسکواڈ کو متحرک کردیا گیا ہے ۔ تمام امتحانی مراکز کو انٹرنیٹ سے مربوط کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی بدعنوانی اور گڑبڑ پر نظر رکھی جاسکے ۔ اس قدر سخت تحدیدات کے باوجود اگر کوئی طالب علم فیل ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری اولیائے طلباء نے اساتذہ پر ڈال دی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT