Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں بین ریاستی مشاعرہ کا اہتمام

تانڈور میں بین ریاستی مشاعرہ کا اہتمام

تانڈور ۔ 29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ ادب اسلامی تانڈور کے زیراہتمام صمد فنکشن پیالیس اسٹیشن بازار تانڈور میں دوسرا سالانہ بین ریاستی مشاعرہ یکم نومبر شنبہ 8.30بجے شب منعقد ہوگا ۔ جناب مسعود جاوید ہاشمی سابق صدر ادارہ ادب اسلامی اے پی و اڑیسہ صدارت کریں گے ۔ جناب ریاض تنہا صدرادارہ اب اسلامی اے پی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

تانڈور ۔ 29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ ادب اسلامی تانڈور کے زیراہتمام صمد فنکشن پیالیس اسٹیشن بازار تانڈور میں دوسرا سالانہ بین ریاستی مشاعرہ یکم نومبر شنبہ 8.30بجے شب منعقد ہوگا ۔ جناب مسعود جاوید ہاشمی سابق صدر ادارہ ادب اسلامی اے پی و اڑیسہ صدارت کریں گے ۔ جناب ریاض تنہا صدرادارہ اب اسلامی اے پی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ مہمان شعراء جناب نورالحئی ناطق صدر ادارہ ادب اسلامی اڑیسہ‘ جناب صلاح الدین تسکین سکریٹری ادارہ ادب اسلامی اڑیسہ ‘ جناب انس نبیل اکولا‘ جناب شمس جالنوی ‘ جناب شیخ احمد ضیاء بودھن ‘ جلال اکبر نظام آباد ‘ طاہر گلشن آبادی ‘ فیاض علی سکندر سداسیو پیٹ ‘ جناب رحیم قمر نظام آباد کلام سنائیں گے ۔ مقامی شعراء محسن عرفی ‘ ضیاء الدین ضیاء ‘ ناظم تانڈوری ‘ نعیم راہی ‘ صدیق کوثر‘ فاروق ساحل ‘ ڈاکٹر مقصود ساجد ‘ قیوم یاور ‘ رفیق جگر ‘ وحید امیر کوڑنگلی ‘ صابر حسین افسر وغیرہ اپنا کلام پڑھیں گے ۔ مزاحیہ شعراء بھی حصہ لیں گے ۔ جناب رفیق جگر ‘ قیوم یاور کنوینر ہوں گے ۔ جناب فاروق ساحل داعی نے ادب دوق حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT