Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں خواتین کے تحفظ کیلئے ’’شی ‘‘ ٹیموں کی تشکیل

تانڈور میں خواتین کے تحفظ کیلئے ’’شی ‘‘ ٹیموں کی تشکیل

تانڈور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ستورات کے تحفظ کیلئے پولیس محکمہ نے شی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ ایم سرینواس ایس پی ضلع نے کل شام تانڈور میں خاتون اہلکاروں پر مشتمل پولیس کی شی ٹیم کا آغاز کیا ۔ ایس پی نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں اس طرح کی پانچ شی ٹیم تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جملہ پانچ چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں ۔

تانڈور /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ستورات کے تحفظ کیلئے پولیس محکمہ نے شی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ ایم سرینواس ایس پی ضلع نے کل شام تانڈور میں خاتون اہلکاروں پر مشتمل پولیس کی شی ٹیم کا آغاز کیا ۔ ایس پی نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں اس طرح کی پانچ شی ٹیم تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جملہ پانچ چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں آنے جانے والوں پر نظر رکھی جائے گی اور تلاشی ہی جاء یگی ۔ شب میں راہ چلتے مسافروں کو لوٹنے والے سارقوں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی رکھشک گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ایم سرینواس ایس پی اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ اس موقع پر محترمہ چندناوتی اے ایس پی وینکٹ رامیا سی آئی اربن بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT