Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں رعیتو بندھوا اسکیم کا آغاز

تانڈور میں رعیتو بندھوا اسکیم کا آغاز

تانڈور ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تانڈور میں رعیتو بندھوا اسکیم کے تحت کسانوں کی امداد کا آغاز ہوا ۔ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر مہیندر ریڈی وزیر حمل و نقل نے دھارور منڈل سے اس اسکیم کی شروعات کی گئی ۔ ضلع وقار آباد کے 17 منڈلوں کے 2,74,704 کسانوں میں جملہ 243 کروڑ 35 لاکھ روپئے کی رقم کی تقسیم عمل میں آئی ۔ تفصیل حسب ذیل ہے ۔ حلقہ اسمبلی وقار آباد میں 64 ہزار سے زائد کسانوں میں 67 کروڑ روپئے حلقہ اسمبلی تانڈور کے 54 ہزار کسانوں میں 65 کروڑ روپئے ، حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے 45 ہزار کسانوں میں 51 کروڑ روپئے کی امداد تقسیم کی گئی ۔ فی کسان فی ایکڑ 4 ہزار روپئے رقم تقسیم کی گئی ۔ کسانوں کے اس پروگرام میں ضلع کلکٹر سید عمر جلیل آئی اے ایس ، نریندر ریڈی ایم ایل سی ، سنجیو راؤ ایم ایل اے وقار آباد ، گروناتھ ریڈی سابق ایم ایل اے کوڑنگل کے علاوہ زرعی عہدیدار بھی شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT