Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں سرکاری یتیم خانہ مقفل

تانڈور میں سرکاری یتیم خانہ مقفل

تانڈور /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یتیم و بے سہارہ بچوں کی نگہداشت و تعلیم کیلئے سکراری طور پر تانڈور میں یتیم خانہ بنام شیشو گروہا قائم کیا گیا تھا ۔ ابتداء میں 30 بچوں کو داخلہ دیا گیا تھا ۔ بعد ازاں 6 سال کی عمر سے زائد بچوں کو حیدرآباد منتقال کردیا گیا باقی بچوں کی پرورش یہیں پر کی جارہی تھی ۔ بچوں کی دیکھ بھال اور خدمت کیلئے محترمہ

تانڈور /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یتیم و بے سہارہ بچوں کی نگہداشت و تعلیم کیلئے سکراری طور پر تانڈور میں یتیم خانہ بنام شیشو گروہا قائم کیا گیا تھا ۔ ابتداء میں 30 بچوں کو داخلہ دیا گیا تھا ۔ بعد ازاں 6 سال کی عمر سے زائد بچوں کو حیدرآباد منتقال کردیا گیا باقی بچوں کی پرورش یہیں پر کی جارہی تھی ۔ بچوں کی دیکھ بھال اور خدمت کیلئے محترمہ سنیتا ANM کا تقرر کیا گیا ۔ منیجر سرینواس اور آیاؤں کے ساتھ سنیتا نرس اے این ایم کے اعلانات شدید اختلافات کے تناظر میں حکام نے باقی بچوں کو بھی حیدرآباد منتقل کردیا اور مذکورہ ہاسٹل کو مقفل کردیا ۔ محترمہ وینکٹ لکشمی ڈائرکٹر TCDS نے بتایا کہ مذکورہ سرکاری ہاسٹل مکمل برخواست نہیں کیا گیا بلکہ عارضی طور پر تالا ڈالا گیا ہے ۔ جلد ہی اس کی کشادگی عمل میں آئے گی ۔ محترمہ سنیتا ANM عطیات اور حسابات میں قرد برد کے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں ۔ سینئیر سٹیزنس اور دیگر شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر مذکورہ شیشو گروہا کے احیاء کی مانگ کی ہے تاکہ کمسن بے سہارہ بچوں کی سرکاری امداد سے گنہداشت ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT