Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں مزید 179 افراد کے وظائف منسوخ

تانڈور میں مزید 179 افراد کے وظائف منسوخ

تانڈور ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دفتر بلدیہ تانڈور کے تحت سرکار نے تانڈور شہر میں جملہ 5463 افراد کو آسرا اسکیم کے تحت وظائف منظور کئے گئے تھے بعد تحقیق 350 افراد کے وظائف منسوخ کردیئے گئے ان پر غلط اطلاع دے کر اسکیم سے مستفید ہونے کا الزام ہے ۔ فی الحال صرف 4934 مستحق شہری وظائف حاصل کررہے ہیں جن میں وظیفہ پیرانہ سالی ( 65 سال عمر سے زائد ) ، بیوگان ، معذور اشخاص شامل ہیں ۔ عہدیداروں نے مزید تحقیق کی ان مزید 179 افراد کو غیر مستحق قرار دیا ہے ان پر الزام ہے کہ ان کے رشتہ دار سرکاری ملازم ہیں ان تمام خارج شدہ وظیفہ یابوں کو نوٹس جاری کی گئی کہ وہ نومبر 2014 سے حاصل شدہ رقم وظیفہ سرکاری خزانہ میں لوٹا دیں ان سے جملہ 23 لاکھ روپئے وصول طلب ہیں تاہم 8 افراد نے ایک لاکھ روپئے واپس لوٹادیئے ۔ سنتوش کمار کمشنر بلدیہ تانڈور نے بتایا کہ جو لوگ وظیفہ کی رقم واپس نہیں کئے ہیں ان کے سرکاری ملازم رشتہ داروں کی تنخواہ سے یہ رقم ماہانہ اساس پر منہا کرلی جائے گی ۔ محمد منیر احمد سکریٹری سٹی آف کونسل تانڈور نے اس فیصلہ کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ سراسر ناانصافی ہوگی ۔ راست درخواست گذار وظیفہ یاب سے یہ رقم وصول کی جائے ۔ دوسری صورت میں اس کی جائیداد یا گاڑی ضبط کر کے رقم منہا کرلی جائے بلکہ ان کے رشتہ دار سرکاری ملازم کی تنخواہ کاٹ دینا سراسر ظلم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT