Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں مسلم کمیونٹی ہال اور مدرسہ کے لیے اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ

تانڈور میں مسلم کمیونٹی ہال اور مدرسہ کے لیے اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ

تانڈور ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اہل سنت الجماعت تانڈور کے ایک وفد نے حافظ شکیل احمد نائب قاضی کی قیادت میں ڈاکٹر مہیندر ریڈی ریاستی وزیر سے تانڈور میں ملاقات کر کے مطالبہ کیا کہ شہر تانڈور میں مسلم کمیونٹی ہال اور مدرسہ کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی الاٹ کی جائے ۔ اس وفد میں سید غفور پاشاہ مشیر سنت الجماعت ، محمد جعفر قادری ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 تانڈور ، سید زبیر لالہ کونسلر ، شوکت پٹیل ، جاوید قادری ، قطب الدین سنت الجماعت کے عہدیدار شامل تھے ۔ وزیر موصوف سنت الجماعت کے اس وفد کی نمائندگی کی سماعت کی اور مثبت تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT