Tuesday , December 11 2018

تانڈور میں نعتیہ مشاعرہ و تقریب رسم اجراء کا انعقاد

حیدرآباد۔/17جون، ( فیکس ) جناب ناظم تانڈوری کے بموجب بزم آسمان ادب تانڈور کے زیر اہتمام سرزمین تانڈور کے ممتاز نعت گو شاعر جناب محمد ضیاء الدین ضیاء کے نعتیہ مجموعہ ’’ ضیائے مدینہ‘‘ کی رسم اجرائی احاطہ درگاہ حضرت عبدالکریم چشتی میں 7جون بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بدست جناب سردار علیم انجام پائی۔ تقریب کی صدارت جناب سید عبدالعنی پاشا

حیدرآباد۔/17جون، ( فیکس ) جناب ناظم تانڈوری کے بموجب بزم آسمان ادب تانڈور کے زیر اہتمام سرزمین تانڈور کے ممتاز نعت گو شاعر جناب محمد ضیاء الدین ضیاء کے نعتیہ مجموعہ ’’ ضیائے مدینہ‘‘ کی رسم اجرائی احاطہ درگاہ حضرت عبدالکریم چشتی میں 7جون بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بدست جناب سردار علیم انجام پائی۔ تقریب کی صدارت جناب سید عبدالعنی پاشاہ سجادہ نشین نے کی۔ تقریب کا آغاز حافظ عبدالرشید برکاتی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ ’ضیائے مدینہ‘ کے شاعر جناب محمد ضیاء الدین ضیاء نے حمد باری تعالیٰ اور نعت شریف پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔تقریب کے مہمانان خصوصی میں سید عبدالغفور پاشاہ معتمد درگاہ، منصور کریم سیٹھ، محمد شفیع انجینئر گلبرگہ شریک تھے۔ نعتیہ مشاعرہ کی نگرانی اسلم فرشوری نے کی۔ مشاعرہ میں ممتاز نعت گو مہمان شعراء مسرز سردار سلیم، نور آفاقی، ظہیر ناصری، اطیب اعجاز، یوسف روش، ڈاکٹر شکیل حیدر، شاہ نواز ہاشمی، حلیم بابر، صادق فریدی، وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، مفتی اختر ضیاء، گویند اکشے، سہیل عظیم، ڈاکٹر شیخ مقصود ساجد، ناظم تانڈوری، فاروق ساحل، قیوم یاور اور رفیق جگر کے علاوہ دیگر شعراء نے کلام پیش کیا۔ آخر میں محمد ضیاء الدین ضیاء نے شکریہ ادا کیا۔ ادبی اجلاس و نعتیہ مشاعرہ کے کنوینر ناظم تانڈوری معتمد بزم آسمان ادب نے شعراء اور سامعین کا استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT