تانڈور میں وکلاء کا احتجاج

تانڈور ۔ 11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں وکیل برادری نے احتجاج منظم کیا ۔ علحدہ تلنگانہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی وکلاء نے عدالت کا بائیکاٹ کیا اور علحدہ ہائی کورٹ تشکیل دینے کی مانگ کی ۔ بار اسوسی ایشن تانڈور کے ارکان کی جانب سے احاطہ عدالت میں احتجاج کرنے پر پولیس عہدیداروں نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہاں 144نا

تانڈور ۔ 11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں وکیل برادری نے احتجاج منظم کیا ۔ علحدہ تلنگانہ ہائی کورٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی وکلاء نے عدالت کا بائیکاٹ کیا اور علحدہ ہائی کورٹ تشکیل دینے کی مانگ کی ۔ بار اسوسی ایشن تانڈور کے ارکان کی جانب سے احاطہ عدالت میں احتجاج کرنے پر پولیس عہدیداروں نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہاں 144نافذ ہے ۔ بار اسوسی ایشن تانڈور کے عہدیدار مسٹر سرینواس ایڈوکیٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ 9ماہ کی تکمیل کے بعد بھی مرکز ی سرکار نے ابھی تک ہائی کورٹ کی تقسیم کو یقینی نہیں بنایا ۔ احتجاج میں شرکت کرنے والے وکلاء میں مسرس منوہر راؤ‘ محمد مستان ‘ انیتا گپتا ‘ رام ریڈی ‘ گنڈیا ‘ محمدی بیگم ‘ صوفیہ خان ‘ عبدالستار‘ سرینواس ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT