Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں ڈی ایس سی کیلئے بھوک ہڑتال

تانڈور میں ڈی ایس سی کیلئے بھوک ہڑتال

تانڈور۔/20اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت سے اردو ڈی ایس سی کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کا نظم کیا۔ سید کمال اطہر صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ( ٹی ایس ) نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک روزہ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا جو بس اسٹانڈ کے قریب امبیڈکر چوراہا پر منعقد کی گئی تھی۔ سید کمال اطہر ریاستی صدر نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنرل ڈی ایس سی کے ساتھ اردو ڈی ایس سی کے انعقاد کو یقینی بنائے جو 2012 سے زیر التواء ہے۔ اس سے بیروزگار سینکڑوں اردو میڈیم اساتذہ کو روزگار ملے گا۔ سید کمال اطہر نے 12 فیصد تحفظات کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا اور ہر ضلع میں 200 اردو میڈیم اساتذہ کے تقرر کی مانگ کی۔ شہر کی دوسری پارٹیوں کے قائدین مسرس پربھاکر گوڑ صدر ٹاؤن کانگریس، فہیم خان جرنلسٹ صدر ایم پی جے سراج صمدانی، امیر جماعت اسلامی تانڈور اور دوسروں نے بھوک ہڑتال کیمپ جاکر اظہار یگانگت کیا اور اس مطالبہ کی تائید کی۔

 

TOPPOPULARRECENT