Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں ہاوزنگ اسکام کی تحقیقات مکمل

تانڈور میں ہاوزنگ اسکام کی تحقیقات مکمل

تانڈور /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ہاوزنگ اسکام میں دھاندلیوں کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے تانڈور حلقہ اسمبلی و ضلع رنگاریڈی میں CID نے تحقیقات کو مکمل کرلیا ہے ۔ CID تحقیقات کی ٹیم کے سربراہ شری اوپندرا DSP نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حلقہ تانڈور کے منڈل بشیرآباد کا دورہ کیا اور وہاں سرکاری مکانات کی تعمیر میں کی گئی

تانڈور /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ہاوزنگ اسکام میں دھاندلیوں کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے تانڈور حلقہ اسمبلی و ضلع رنگاریڈی میں CID نے تحقیقات کو مکمل کرلیا ہے ۔ CID تحقیقات کی ٹیم کے سربراہ شری اوپندرا DSP نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حلقہ تانڈور کے منڈل بشیرآباد کا دورہ کیا اور وہاں سرکاری مکانات کی تعمیر میں کی گئی دھاندلی اور سرکاری رقم کے تغلب کا انکشاف کیا ۔ شری اوپندر ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کے بموجب بشیرآباد منڈل میں جملہ 1195 مکانات کی منظوری عمل میں آئی تھی ۔ جبکہ صرف 955 مکانات کی تعمیر مکمل کرلی گئی اور 479 اندراماں مکانات کی تعمیر کیلئے جاری کردہ رقم میں تغلب کیا گیا ۔ نظام دور حکومت میں تیار کردہ مکانات کو اندراماں مکانات کی فہرست میں شامل کرکے بدعنوان ہاوزنگ عہدیداروں نے رقم منظور کرالی ۔ بشیرآباد منڈل کے علاوہ پرگی کے گنڈبر کلکچرلہ وغیرہ مواضعات میں 75 فیصد دھاندلیوں کا انکشاف ہوا ۔ ڈی ایس پی اوپندر ریڈی نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ 141 کو حکومت کو پیش کردی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT