Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور میں ہفتہ لائبریری پروگرام کا اختتام

تانڈور میں ہفتہ لائبریری پروگرام کا اختتام

تانڈور /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ہفتہ لائبریری کا اہتمام عمل میں آیا ۔ محتمرہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور نے جلسہ کی صدارت کی اور خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کتب کے مطالعہ کے ساتھ ساتھ طلباء میں اخلاقی لٹریچر اور اخبار کے مطالعہ کا ذوق بھی پیدا کیا جانا ضروری ہے ۔ ابتداء میں شری کشٹیا لائبریرین نے مہمان خصوصی

تانڈور /25 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ہفتہ لائبریری کا اہتمام عمل میں آیا ۔ محتمرہ وجئے لکشمی صدرنشین بلدیہ تانڈور نے جلسہ کی صدارت کی اور خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کتب کے مطالعہ کے ساتھ ساتھ طلباء میں اخلاقی لٹریچر اور اخبار کے مطالعہ کا ذوق بھی پیدا کیا جانا ضروری ہے ۔ ابتداء میں شری کشٹیا لائبریرین نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کیا ۔ تحریری و تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ مسٹر عبدالحفیظ ضلع لائبریرین وقارآباد نے فون پر ان مقابلوں میں حصہ لینے پر اردو میڈیم طلباء کی ہمت افزائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT