Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تانڈور کی ترقی کیلئے 25 کروڑ روپئے کی اجرائی

تانڈور کی ترقی کیلئے 25 کروڑ روپئے کی اجرائی

قلت آب اور دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات ، کلکٹر عمرجلیل کا بیان

تانڈو۔ 20 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز پیر ڈپٹی کلکٹر آفس میں پرجا دربار منعقد ہوا سید عمر جلیل ضلع کلکٹر نے صدارت کی جملہ (96) درخواستیں وصول ہوئیں ۔ انھوں نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ تانڈور کی ترقی کیلئے (25) کروڑ روپئے حکومت نے جاری کردیئے ہیں جبکہ نظام آباد کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ حکومت نے وقارآباد میں ترقیاتی پروگراموں پر عمل آوری کیلئے سید عمر جلیل کو نوڈل آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ تانڈور کیلئے جوائنٹ کلکٹر محترمہ مسز بھارتی نوڈل آفیسر مقرر کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع وقار آباد میں شیوساگر ڈیم کی (16) ایکر اراضی پر جدید پارک تعمیر کیا جائے گا جو لمبنی پارک کی طرز پر ہوگا ۔ جبکہ تانڈور میں آدرش نگر کالونی میں 5 ایکڑ اراضی پر پارک کی تعمیر عمل میں آئے گی ۔ ضلع میں گرما میں مختلف مواضعات میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے 9 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ سید عمر جلیل ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں 15مارچ کے بجائے 2 اپریل سے (ریت محاصل) وصولی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر تحصیلدار گوپال وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT