تاڑوائی منڈل میں سروے کیلئے 620 عہدیداروں کی خدمات

یلاریڈی ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے تمام مواضعات میں 19 اگست کو منعقد کیا جانے والا خاندانی سروے کیلئے 620 عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ منڈل تحصیلدار مسٹر غوث محی الدین نے تحصیل آفس پر اخباری نمائندوں کومزید بتایا کہ سروے میں ٹیچرس ، پولیس ، محکمہ وبرقی ، اندراکرانتی پدم ، EG's ساکشرا بھارت اور بینک میں خدما

یلاریڈی ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے تمام مواضعات میں 19 اگست کو منعقد کیا جانے والا خاندانی سروے کیلئے 620 عہدیداروں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ منڈل تحصیلدار مسٹر غوث محی الدین نے تحصیل آفس پر اخباری نمائندوں کومزید بتایا کہ سروے میں ٹیچرس ، پولیس ، محکمہ وبرقی ، اندراکرانتی پدم ، EG’s ساکشرا بھارت اور بینک میں خدمات انجام دینے والے افراد عہدیداروں کی نشاندہی کی گئی ہے جو سروے میں خدمات انجام دیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چار زونل آفیسر ، 21 پنچایت اسپیشل آفیسرس کی فہرست بناکر ضلعی عہدیداروں کو بھیج دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT