تاڑوائی منڈل میں کھیلوں کا آغاز

یلاریڈی ۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیل کود کے ذریعہ طبعیت بحال ہوتی ہے ۔ ضلع ڈی ای او مسٹر سرینواس چاری نے منڈل تاڑوائی کے برہمن پلی ہائی اسکول احاطہ میں کھیلوں کے آغاز پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ مقابلوں میں شکست کھانے والے طلبہ کو مایوس ہونے کے بجائے آنے والے کھیلوں کیلئے تیاری کرنے کا مشورہ

یلاریڈی ۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیل کود کے ذریعہ طبعیت بحال ہوتی ہے ۔ ضلع ڈی ای او مسٹر سرینواس چاری نے منڈل تاڑوائی کے برہمن پلی ہائی اسکول احاطہ میں کھیلوں کے آغاز پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ مقابلوں میں شکست کھانے والے طلبہ کو مایوس ہونے کے بجائے آنے والے کھیلوں کیلئے تیاری کرنے کا مشورہ دیا ۔ منڈل بھر کے تمام ہائی اسکولس کے طلبہ نے کھیلوں میں حصہ لیا ۔ کھیلوں کا آغاز طلبہ کے مارچ پاسٹ سے کیا گیا ۔ اسموقع پر کاماریڈی ڈپٹی ڈی ای او بلرام منڈل پریشد صدر بسنتا ‘ ایم ای او اوما رانی ‘ سرپنچ سجاتا ‘ ایم پی ٹی سی لکشمی ‘کھیلوں کے کنوینر ملاریڈی ‘ نائب سرپنچ گنگاریڈی ‘ ٹی آر ایس قائدین میں وینکٹ ریڈی ‘ سائی ریڈی ‘ مہیندر ریڈی ‘ پی آر ٹی او منڈل صدر نرسا ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT