Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تاڑوائی میں خاتون کا قتل

تاڑوائی میں خاتون کا قتل

یلاریڈی۔/22اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا قتل کیا گیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق تاڑوائی مستقر سے تعلق رکھنے والی 38سالہ خاتون راجووا کل صبح گھر سے باہر نکلی اور رات دیر گئے بعد بھی گھر کو واپس نہ آنے پر افراد خاندان نے اس کی تلاش شروع کردی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تاڑوائی شیوار پر مکئی کی فصل کاٹنے

یلاریڈی۔/22اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا قتل کیا گیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق تاڑوائی مستقر سے تعلق رکھنے والی 38سالہ خاتون راجووا کل صبح گھر سے باہر نکلی اور رات دیر گئے بعد بھی گھر کو واپس نہ آنے پر افراد خاندان نے اس کی تلاش شروع کردی لیکن کہیں پتہ نہ چلا۔ تاڑوائی شیوار پر مکئی کی فصل کاٹنے کی غرض سے گئے زرعی مزدوروں کو خاتون کی نعش نظر آئی۔ کھیت کے مالک بھاسکر کی اطلاع پر ڈی ایس پی بھاسکر، سرکل انسپکٹر سریدھر کمار، سب انسپکٹران ناگراج، شوبھن بابو نے مقام واردات پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا اور کہا کہ راجووا کو کسی نے گلا گھونٹ کر قتل کیا ہوگا۔ ڈاگ اسکواڈ ٹیم نے تنقیح کی۔ متوفی کے شوہر، بیٹی اور بیٹے کی شکایت پر کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT