Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تاڑوائی میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ

تاڑوائی میں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ

یلاریڈی ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی میں محتلف مواضعات کو جانے والی سڑکیں مکمل خستہ حال ہونے سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ منڈل تاڑوائی مستقر سے سنتائی پیٹ موضع تک 10 کیلو میٹر سڑک کنکر نمودار ہونے سے تباہ ہوگئی ہے ۔ رات کے وقت ہر اس گاڑی چلانے والے افراد چونک رہے ہیں ۔ اس تعلق سے متعلقہ عہدیداروں کو کئی مرتبہ توجہ دلائی گئی پھر بھی عدم دلچسپی کا سلسلہ جاری رہنے پر عوام میں مایوس ہوئے ایریہ پہاڑ علاقہ سے کرڈ پلی تک 12 کیلو میٹر سڑک مکمل تباہ ہوگئی ۔ گتہ دار اور عہدیداروں کی ملی بھگت سے گزشتہ تین سال قبل ڈالی گئی سڑک کا پتہ نہ رہا ایسی ہوچکی ہے ۔ کاماریڈی منڈل کے ٹکریال روڈ سے چندر پور جانے والی سڑک جگہ جگہ کھڈے ہونے سے خستہ حال ہوچکی ہے ۔ منڈل مستقر سے دیمی کلاں سے ہوتے ہوئے کرڈ پلی تک 10 کیلو میٹر سڑک پر کنکر نکل آنے پر آئے دن حادثات پیش آرہے ہیں ۔ یلاریڈی ، کاماریڈی سے اینڈریل تک ، بھکنور منڈل کے راجم پیٹ سے بسوانا پلی ، ارگنڈے ، کونڈاپور ، یلاریڈی پلی ، مواضعات سے گنڈروم تک جانے والی سڑکیں خستہ حال کو پہنچ چکی ہیں ۔ تاڑوائی سے سنتائی پیٹ جانے والی روٹ میں تاڑوائی سے کرڈپلی جانے والی روٹ میں آر ٹی سی بسوں سے کافی لوگ سفر کرتے ہیں ۔ کاماریڈی ڈپو کو زائد آمدنی والا علاقہ منڈل تاڑوائی ہی ہے پھر بھی عدم دلچسپی کسی تعجب سے کم نہیں ۔ تاڑوائی ، چٹیالا سے سومارم تک جانے والی سڑک بھی بُری طرح خستہ ہوگئی ہے اس پر سے گذرنے والے مختلف مشکلات سے ہو کر گذر رہے ہیں ۔ اس روڈ کو اگر مرمت کر کے بہتر بنایا جائے تو تمک پلی ، سومارم ، سومارم تانڈا ، بسوانا پلی مواضعات کی عوام منڈل تاڑوائی کا رخ آسانی سے کرسکتی ہے ۔ ریاستی حکومت کثرت سے مواضعاتی سڑکوں کی مرمت کیلئے فنڈ منظور کیا ہے لیکن افسوس کہ آج تک سڑکوں کی مرمت کا کام آغاز نہ ہوسکا۔ تاڑوائی مستقر سے ارگنڈہ تک مرمت کے کام کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپئے کا فنڈ گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا جس کو دو دن قبل آغاز کیا گیا ۔ فی الوقت عوام مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے عہدیدراوں کو اور عوامی نمائندوں کو اس طرف توجہ مبذول کرنا ضروری ہے تاکہ مواضعاتی عوام کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ ہر روز سینکڑوں افراد مواضعات سے منڈلوں کا رخ کرتے ہیں انہیں سفر کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT