Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تباہی سے نمٹنے ایجنسیوں کا اشتراک اہم

تباہی سے نمٹنے ایجنسیوں کا اشتراک اہم

ترقی کے سفر میں آفات سماوی سے نمٹنا ضروری ‘ کرن رجیجو کا خطاب
حیدرآباد 22 ستمبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے آج کہا کہ تباہی سے نمٹنے کیلئے مختلف ایجنسیوں میں تعاون و اشتراک اہمیت کا حامل ہے ۔ رجیجو نے جو وزارت داخلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈویژن کے ذمہ دار ہیں کہا کہ ملک کو اپنے ترقیاتی سفر کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھنے کیئے آفات سماوی سے موثر انداز میں نمٹنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر منعقدہ سمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آفات سماوی آتے ہیں ۔ ملک میں ہمالیا کے پہاڑ ہیں ‘ گھنے جنگلات ہیں اور صحرا بھی ہیں ۔ ان علاقوں میں آفات سماوی کے اندیشے زیادہ رہتے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کو عظیم بنانا ہے تو ان رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ تمام ترقیاتی پراجیکٹس ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اصولوں کی بنیاد پر تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اب آگے کی سوچ رکھتی ہے اور تباہی کو روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT