تباہ شدہ طیارہ کا حصہ سمندر سے برآمد ، بلیک باکس کی تلاش جاری

جکارتہ ؍ سنگاپور ۔ 10 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایر ایشیا جٹ کی حادثہ میں تباہی کے دو ہفتے بعد امدادی ٹیموں نے غباروں اور کرین کی مدد سے جاوا کے سمندر سے اس تباہ شدہ جہاز کا آخری حصہ باہر نکال لیا اور اب کلیدی بلیک باکس کی تلاش پر توجہ مرکوز کی جاچکی ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ اس بدنصیب طیارہ کے بلیک باکس سے دستیاب اشاروں اور آواز کی بنیاد پر ملبہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی ۔ اس مقام سے جہاز کا آخری حصہ برآمد ہوا اور بلیک باکس کی تلاش جاری ہے ۔ 30 فٹ گہرے پانی سے جہاز کا یہ ٹکڑا نکلا مگر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ 28 ڈسمبر کو جہاز کی تباہی کے راز کو فاش کرنے والا آلہ اس میں موجود ہے یا علحدہ ہوچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT