Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / تباہ شدہ پراسرار کشتی اور نعشوں کی تلاش جاری

تباہ شدہ پراسرار کشتی اور نعشوں کی تلاش جاری

گاندھی نگر 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے قریب بحر عرب میں گزشتہ روز ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے تعاقب کے دوران خود کو دھماکہ سے اُڑالینے والی ایک پراسرار کشتی کے ملبے اور اس میں سوار چار افراد کی نعشوں کی تلاش جاری ہے کیونکہ نعشیں اور کشتی کا ملبہ ان کے ارادوں کے بارے میں قطعی پتہ چلانے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ اس دوران پرواسی بھارتی

گاندھی نگر 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے قریب بحر عرب میں گزشتہ روز ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے تعاقب کے دوران خود کو دھماکہ سے اُڑالینے والی ایک پراسرار کشتی کے ملبے اور اس میں سوار چار افراد کی نعشوں کی تلاش جاری ہے کیونکہ نعشیں اور کشتی کا ملبہ ان کے ارادوں کے بارے میں قطعی پتہ چلانے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ اس دوران پرواسی بھارتیہ دیوس اور متحرک گجرات تقاریب کے پیش نظر جن میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ گجرات کے اطراف آبی حدود میں کوسٹ گارڈ کی گشت میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے اور فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈر (شمال ۔ مغربی علاقہ) کلدیپ سنگھ شیوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کشتی کے تباہ شدہ ملبے، اس کے ارکان عملہ کی نعشوں کی تلاش جاری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اس ملبے اور نعشوں سے تحقیقات کنندگان کو کشتی اور اس کے ارکان عملہ کے ارادوں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی۔ سمندر میں دو مشتبہ کشتیوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کمانڈر شیورن نے جواب دیا
کہ ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 31 ڈسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ کوسٹ گارڈ نے ارکان عملہ پر شبہ کرتے ہوئے اس کشتی کو روک دیا تھا کیونکہ وہ افراد اپنے لباس اور انداز سے ماہی گیروں جیسے نظر نہیں آرہے تھے اور ان کے پاس مچھلیاں پکڑنے والی جال بھی نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT