Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / تبت میں زلزلہ کا شدید جھٹکا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

تبت میں زلزلہ کا شدید جھٹکا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

بیجنگ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کی سرحد کے قریب تبت کے نینگچی علاقہ میں زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 6.9 نوٹ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 6:30 بجے محسوس کئے گئے۔ چائنا ارتھ کویک نیٹ ورکس سینٹر (CENC) نے یہ بات بتائی جبکہ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ تقریباً 10 کیلومیٹر کی گہرائی میں رونما ہوا تھا جبکہ تبت کے خود مختاری والے علاقہ میں اس کے بعد ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 5 بتائی گئی۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT