Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / تبدیلیاں ہوں گی مگر کپتان نہیں بد لے گا: شہریارخان

تبدیلیاں ہوں گی مگر کپتان نہیں بد لے گا: شہریارخان

لاہور ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اس ماہ ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 مقابلوں کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے فوری طور پر شاہد آفریدی کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوگئی جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زبردست تنقید کا سامنا ہے وہیں ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ انھیں ٹیم کی اس طرح کی کارکردگی سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ ابھی وقت ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں ضروری ردوبدل کیا جائے اور اس سلسلے میں تبدیلیاں ہوں گی تاہم فوری طور پر وہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے حق میں نہیں کیونکہ یہ ایک بڑے کھلاڑی کی توہین ہوگی۔انھوں نے کہا کہ  آفریدی کی کارکردگی پر کافی دنوں سے تنقید ہو رہی ہے اور ان کی کپتانی میں جو خامی ہے وہ اس وقت دور نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ اپنے کریئر کے آخری دنوں میں ہیں۔ آفریدی نے ان سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک کپتانی کرتے رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر انھیں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

 

کرو کا انتقال ، کرکٹ کیلئے افسوسناک دن : دھونی
میرپور ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نیوزی لینڈ کے عظیم کرکٹ کھلاڑی مارٹن کرو کے انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کو کرکٹ کیلئے افسوسناک دن قرار دیا اور کہاکہ وہ بھی اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح ’’بہترین انسان ‘‘ تھے ۔ دھونی نے کہا کہ ’’سچ تو یہ ہے کہ میں نے راست طورپر مارٹن کرو کو کبھی میچ کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ میں کھیلوں کو زیادہ نہیں دیکھتا تھا لیکن میں ان کے بارے میں بہت سنا ہوں ۔ وہ بھی نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح وہ بھی ایک بہترین انسان تھے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT