Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / تبدیلی مذہب پر شدت پسند تنظیموں کا ہنگامہ

تبدیلی مذہب پر شدت پسند تنظیموں کا ہنگامہ

علی گڑھ : شہر کے ایک نوجوان کو مذہب تبدیل کرنے پر سخت آزمائشوں سے گذرنا پڑرہا ہے ۔شدت پسند ہندووادی او ربی جے پی کو اطلاع ملی تو وہ تھانہ پہنچ گئے ۔لوگوں نے اس نوجوان کو مذہب تبدیل نہ کرنے مشورے دئے لیکن وہ نہیں مانا ۔

پولیس نے معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔ذرائع کے مطابق جعفر آباد میں ایک نوجوان وید پرکاش نے گذشتہ اسلام مذہب اپنا لیا ہے ۔اس کی معلومات اس نوجوان کی ماں اور بہن نے بی جے پی لیڈر گیتا راجپوت کو دی ۔اس پر گیتا نے اس نوجوان کو لے کر تھانہ بنادیوی پہنچیں ۔

اس نوجوان نے بتا یا کہ اس کے تبدیلی مذہب کا سرٹیفکیٹ کورٹ میں ہے ۔اس کے بعد وہ نوجوان کورٹ چلاگیا ۔اور اس کے اہل خانہ او ربی جے پی لیڈر بھی کورٹ پہنچ گئے ۔

بعد ازاں اس کے اہل خانہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر الزام لگایا کہ نوجوان وید پرکاش کے ساتھ موجود نوجوان اس کا مذہب تبدیل کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں پولیس نے وید پرکاش سے مزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT