Sunday , February 18 2018
Home / Top Stories / تبدیلی مذہب کیلئے شوہر کی زبردستی ، سابقہ ماڈل کا الزام

تبدیلی مذہب کیلئے شوہر کی زبردستی ، سابقہ ماڈل کا الزام

ممبئی ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابقہ ماڈل نے اپنے شوہر پر مذہب اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہوں نے انکار کیا تو زد کوب کا نشانہ بناتے ہوئے گھر چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ’ لو جہاد ‘ پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے اور سابقہ ماڈل کے شوہر اور ایک دوست کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس پر ہراساں کرنے کا اس نے الزام عائد کیا ہے ۔ 42 سالہ اس سابقہ ماڈل نے کل باندرہ میں پریس کانفرنس میں زخموں کے نشانات بتائے ۔ اس نے دعویٰ کیا کہ مذہب تبدیل کرنے سے انکار پر شوہر نے اسے اذیت دی ۔ سوشیل میڈیا پر بھی ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنے شوہر کے خلاف الزامات عائد کررہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں پولیس کو دیا گیا بیان بھی موجود ہے ۔ سابقہ ماڈل نے بتایا کہ اس کے شوہر نے ایک ہندو لڑکی سے شادی کرلی جو عمر میں ان سے نصف ہے ۔ اب وہ مجھے گھر سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT