Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / تبدیلی مذہب کے معاملہ میں اکھیلیش کا بی جے پی کو چیلنج

تبدیلی مذہب کے معاملہ میں اکھیلیش کا بی جے پی کو چیلنج

کانپور ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی مذہبی تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کررہی ہے اور زعفرانی جماعت کو چیلنج کیا کہ ان کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کرکے دیکھ لے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عوام نے بی جے پی کو حالیہ لوک سبھا چناؤ میں زیادہ نشستیں دیئے ۔ لیکن یہ پارٹی وہی عوام کو تبدیلی مذہب کے نام پر بیوقوف بنا رہی ہے۔ اکھیلیش نے بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہے تو انہیں کسی اور مذہب کو اختیار کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کرلے۔ علیگڑھ میں اجتماعی تبدیلی مذہب تقریب کے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جس کا ایک ہندو تنظیم نے اعلان کیا ہے ، یادو نے کہا کہ شرپسندوں سے نمٹنا ضلع نظم و نسق کا کام ہے۔

TOPPOPULARRECENT