Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / تبدیلی گردہ کیلئے تعاون کا جھانسہ، کیس درج

تبدیلی گردہ کیلئے تعاون کا جھانسہ، کیس درج

تھانے 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے 3 شہریوں بشمول 2 خواتین ایک مقامی ڈاکٹر کو دھوکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے جنھوں نے ڈاکٹر کے والد کے گردوں کی تبدیلی میں اعانت کا وعدہ کرتے ہوئے 5 لاکھ روپئے حاصل کرلئے تھے۔ بدلہ پولیس اسٹیشن (ایسٹ) کے انسپکٹر ڈی این پاٹل نے بتایا کہ مقامی ڈاکٹر کرشنا بھاسکر نمسا کھارے کے 65 سالہ والد کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور وہ گردہ کا عطیہ دینے والوں کی تلاش میں تھے، جس کے دوران دہلی کے 3 افراد نے ان سے ربط قائم کیا۔ یہ تینوں ملزمین کیف، خان اور کری اپا نے اپنے آپ کو میکس ہاسپٹل دہلی کے ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تبدیلی گردہ کیلئے تعاون کرنے ڈاکٹر کرشنا سے 20 لاکھ میں معاملت طے کی اور 5 لاکھ روپئے پیشگی حاصل کرلئے۔ بعدازاں مریض کو دہلی لے کر چلے گئے اور چند دن وہاں رکھنے کے بعد یہ کہتے ہوئے مریض کو واپس بھیج دیا کہ فی الحال گردہ کا عطیہ دینے والے دستیاب نہیں ہیں۔ جس پر ڈاکٹر کو یہ محسوس ہوا کہ اسے جھانسہ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT