Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / تتکال ٹرین ٹکٹ کے دام دگنے ریلوے کی دلالوں پر توجہ ضروری

تتکال ٹرین ٹکٹ کے دام دگنے ریلوے کی دلالوں پر توجہ ضروری

نئی دہلی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صارفین کے ٹکٹ بک کرنے سے پہلے ہی تتکال ٹکٹ کا راستہ روک دینے والے دلالوں کی شناخت خاص طور پر تہوار کے سیزن میں ضروری ہے۔ انڈین ریلویز منظم انداز میں صارف کے شناختی کارڈس کی نگرانی کررہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بکنگ کرنے کے مقامات پر ادائیگی کے کاؤنٹرس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ مسافر تتکال ٹکٹ ٹرین کی روانگی سے ایک دن قبل بھی بک کرسکتے ہیں۔ انڈین ریلویز مختلف طریقہ اختیار کررہی ہے تاکہ دلالوں کی شناخت کرسکے جو تتکال ریلوے ٹکٹ کی بکنگ میں خاص طور پر تہوار کے سیزن میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ ان کی منظم انداز میں نگرانی کی جارہی ہے اور ادائیگیوں کے کاؤنٹر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ نیا طریقہ سابقہ اور دیرینہ عمل کے بالکل برعکس ہے حالانکہ ٹرین ٹکٹس کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ تتکال ٹکٹ بک کرتے وقت عام طور پر صارف کو تقریباً دو منٹ صرف کرنے پڑتے ہیں لیکن قطعی اعلان تک اس کے برعکس دلال سافٹ ویر میں ہیرپھیر کرلیتے ہیں اور دوسری طرف ہارڈویر کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT