Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ اور سبسیڈی میں کٹوتی پر زور

تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ اور سبسیڈی میں کٹوتی پر زور

عالمی معیشت کی بحالی میں غفلت کیخلاف ، آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ

ہیمبرگ ۔ /9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی معیشت کی بحالی کے رواں مرحلہ میں غفلت و لاپرواہی کیخلاف خبردار کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لگارڈے نے جی ۔ 20 گروپ کے ارکان پر جن میں ہندوستان بھی شامل ہے ، زور دی ہیں کہ معیشت کی سطح میں فروغ کے لئے تجارتی پابندیوں اور سبسیڈی میں کٹوتی کے ذریعہ اصلاحات کریں ۔ انہوں نے جی ۔ 20 قائدین کو دو روزہ چوٹی کانفرنس میں عالمی معیشت کے تحفظ کو مستحکم بنانے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے پر ستائش کی اور کہا کہ دنیا کو خطرات سے نمٹنے اور پائیدار ، متوازن اور مشمولیاتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ لگارڈے نے کہا کہ ’’اس مساعی کا ایک سب سے اہم حصہ یہ ہے کہ تجارتی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے ۔ سبسیڈی میں کٹوتی کی جائے اور تجارت کو متاثر کرنے والی خامیوں کو دور کیا جائے ‘‘ ۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے جی ۔ 20 کے اختتام کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس گروپ کے قائدین سے بات چیت کے د وران انہوں نے یہ خوشخبری نوٹ کی ہے کہ عالمی معیشت بحالی کے راستہ پر گامزن ہے ۔
اور یہ عمل آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس کے ساتھ میں مالیاتی جھوکھم ، کم پیداوار اور بڑھتی ہوئے عدم مساوات کے علاوہ کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی کے خلاف خبردار کرنا چاہتی ہوں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT