Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / تجارتی عدم توازن : چین کو تحدیدات عائد کرنے ٹرمپ کی دھمکی

تجارتی عدم توازن : چین کو تحدیدات عائد کرنے ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین کو تجارتی عدم توازن اور امریکی صنعت کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں اختیار کرنے پر تحدیدات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ ایسی تبدیلی ہے جو دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ کے اندیشے بڑھا سکتی ہے۔ چین کو انتباہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بیجنگ نے امریکی اسٹیل اور المونیم انڈسٹری کو بری طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور وہ اس کے جواب میں تمام تر امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کامرس سکریٹری ولبر راس نے کہا کہ تحقیقات سے یہ باتیں اخذ کی گئیں کہ چین کی وجہ سے امریکی مفادات متاثر ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT