Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تجارت کے لیے تلنگانہ کو سرفہرست مقام حاصل

تجارت کے لیے تلنگانہ کو سرفہرست مقام حاصل

بند پڑی فیکٹریوں کی دوبارہ کشادگی کے لیے اقدامات
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے تجارت کی آسانی کے معاملے ریاست تلنگانہ کو سارے ملک میں سرفہرست مقام حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ۔ آج بیگم پیٹ کے ہریتا پلازا میں ’ ازاف ڈوینگ بزنس ‘ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بند پڑی فیکٹریوں کا دوبارہ احیاء کرنے کے لیے انڈسٹریل ہیلت کلینکس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ کے ٹی آر نے بنکوں کو یکطرفہ فیصلے نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کے معاملے میں ریاست تلنگانہ کس تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔ آسوچم کی رپورٹ سے اس کا اندازہ ہوتا ہے ۔ مرکزی وزیر سریش پربھو نے تلنگانہ کو موسٹ پروگریسیو اینڈ ڈینامک اسٹیٹ قرار دیا ہے ۔ بزنس کے لیے تلنگانہ میں سازگار ماحول کے لیے ملک بھر میں سرفہرست مقام رکھنے کا جو اعزاز حاصل ہوا ہے اس کو برقرار رکھنے حکومت کی جانب سے مزید بہتر اقدامات و انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ جاریہ سال تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کو ترجیح دینے اور سرمایہ داروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 372 اصلاحات کیے گئے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے صنعتکاروں کو ہی تلنگانہ کا برانڈ ایمبسیڈر قرار دیا ہے ۔ جی ایس ٹی سے صنعتوں پر عائد ہونے والے بوجھ سے مرکزی حکومت کو واقف کرایا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے ہمیں عالمی سطح پر مسابقت کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ تمام پہلوؤں پر نظر رکھتے ہوئے سرمایہ داروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT