Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / تجارت کے نام دھوکہ ، نائجریائی بادشندہ گرفتار

تجارت کے نام دھوکہ ، نائجریائی بادشندہ گرفتار

حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تجارت کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک نائجریائی باشندے کو پولیس سائبر کرائم ، سائبر آباد نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ معیاری ادویات کو لندن سے فراہم کرنے اور ملک کی فارما کمپنیوں کو فروخت کرنے اس نائجریائی باشندے نے ایک شہری کو لالچ دیا تھا ۔ تاہم شہری کی بروقت چوکسی اور ڈیل کو منسوخ کرنے پر یہ راز فاش ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سائبر کرائم سائبرآباد پولیس نے ایکچوکو اکرونامی 28 سالہ نائجریائی باشندہ کے لونوئی ممبئی مہاراشٹرا سے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق سید ظفر نامی ایک شخص جس نے شکایت درج کروائی تھی ۔ اس کی پہچان فیس بک کے ذریعہ ایک خاتون انجلینا فرانسیس سے ہوئی ۔ اس نے اپنے آپ کو ایک لندن کی ایک فارما کمپنی کا اسسٹنٹ منیجر بتایا اور ظفر کو پیشکش کی کہ وہ ہندوستان میں یہ پراڈکٹس فارما کمپنیوں کو فروحت کرے جس سے اس کو فائدہ ہوگا ۔ ظفر ان کی باتوں میں آگیا ۔ اس خاتون نے میگھالیہ میں ایریا ذمہ دار سے رابطہ کیلئے کہا اور اس سے قبل ایک سامپل خرینے کی پیشکش کی اور بتایا کہ وہ ایک لاکھ 42 ہزار 600 روپئے اکاونٹ میں جمع کرے اور گذشتہ کمپنی کا ذمہ دار ہندوستان آرہا ہے وہ اس سے سامپل حاصل کرلے ۔ ظفر نے خاتون کے مشورہ اور ہدایت کے مطابق پیسہ جمع کروائے جس کے بعد ایک شخص ظفر سے رابطہ میں آیا اور دونوں ملکر شکایت گذار شخص پر زور دینے لگے کہ وہ 20 پیاکٹس کو خریدے تاہم ظفر نے اس ایک پیاکٹ کے سودے کو بھی منسوخ کردیا اور رقم واپس دینے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ تاہم ان جعلسازوں نے اس سے رابطہ منقطع کردیا ۔ سائبر کرائم پولیس میں شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات انجام دی اور اسے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT