Saturday , December 15 2018

تجربہ کار ڈرائیورس کو پولیس کی گاڑیاں چلانے کا موقع

سائبرآباد ہوم گارڈ آرگنائزیشن میں ڈرائیورس کی خدمات کیلئے درخواستوں کی طلبی

سائبرآباد ہوم گارڈ آرگنائزیشن میں ڈرائیورس کی خدمات کیلئے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) محکمہ پولیس کیلئے ڈرائیورس کی خدمات انجام دینے والوں کیلئے سنہری موقع فراہم ہونے کا قوی امکان ہے ۔ ایسے افراد جو ڈرائیورنگ میں مہارت رکھتے ہیں انہیں پولیس کی گاڑیاں چلانے کا موقع دستیاب ہوگا ۔ چونکہ سائبرآباد ہوم گارڈ آرگنائزیشن میں ڈرائیورس کی خدمات درکار ہیں ۔ اس خصوص میں سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے احکامات جاری کردئے ۔ ایسے افراد و نوجوان جن کی عمر 18 سال تا 50 سال کے درمیان ہے درخواست داخل کرسکتے ہیں اور پولیس کی گاڑیاں چلانے کا سنہری موقع حاصل کرسکتے ہیں ۔ خواہشمند درخواست گذار 10 مارچ تا 16 مارچ 2015 درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ ان درخواستوں کے ادخال کیلئے صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے وقت مقرر کیا گیا ہے ۔ درخواست گذار کیلئے پولیس کی جانب سے رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔ درخواست سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے احاطہ میں واقع پریڈ گراؤنڈ میں داخل کریں ۔ درخواست گذار کو لازمی ہے کہ وہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود سے تعلق رکھنے والا ہو ۔ اس کے ساتھ ساتویں جماعت کامیاب اور اس کی تصدیق کا سرٹیفکیٹ و اصل اسنادات کے ساتھ درخواست سمیت حاضر ہو ۔ 28 فروری سال 2015 تک درخواست کی عمر کم از کم 18 سال سے 50 سال کے درمیان ہواور امیدوار کو چاہئے کہ وہ 160 سنٹی میٹر قد لازمی رکھتا ہو اور ڈرائیونگ لائیسنس ( اصل ڈرائیونگ لائیسنس ) کے ساتھ پہونچے یہ ضروری ہوگا کہ 28 فروری 2015 تک ڈرائیورنگ لائیسنس پر دو سال کا تجربہ ہونا چاہئے امیدوار کو چاہئے کہ وہ تمام درکار اسناد کی دو فوٹو کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ حاضر ہو اور اصل اسناد بھی اپنے ساتھ رکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT