Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تحریری و تقریری مقابلہ

تحریری و تقریری مقابلہ

حیدرآباد 13 مارچ (پریس نوٹ) پبلک ریلیشنس سوسائٹی آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کی جانب سے پبلک ریلیشنس، ماس کمیونکیشن، ماس میڈیا اور جرنلزم میں ڈپلوما / ڈگری / پی جی پروگرامس کررہے طلبہ کے لئے انگلش اور تلگو دونوں میں تحریری اور تقریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ تقریری مقابلہ جس کا عنوان ہے ’’تعلقات عامہ ایک جمہوری حکومت کیلئے بنیادی ضرورت ہے‘‘ 24 مارچ کو 4.30 بجے شام سری پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی نامپلی، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہاں طلبہ 9701519651 پر ان کے نام کا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT