Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تحریک التوا کو نامنظور کرنے پر کانگریس کا احتجاج

تحریک التوا کو نامنظور کرنے پر کانگریس کا احتجاج

کارپوریٹ کالجس کی من مانی پر مباحث کیلئے زور
حیدرآباد ۔14۔ نومبر (سیاست نیوز) قانون ساز کونسل میں کانگریس ارکان کارپوریٹ کالجس کی من مانی کے خلاف تحریک التواء کو نامنظور کئے جانے پر احتجاج کیا۔ وقفہ سوالات کے بعد صدرنشین سوامی گوڑ نے قائد اپوزیشن محمد علی شبیر اور ساتھی ارکان کی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء کو نامنظور کرنے کا اعلان کیا۔ قائد اپوزیشن نے کہا کہ اہم عوامی مسائل پر پیش کی گئی تحریکات کو نامنظور کرنا مناسب نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ کالجس کی من مانی میں اضافہ ہوچکا ہے اور وہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بجائے تجارتی اداروں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ مختلف عنوانات سے بھاری فیس وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس بات کا اعتراف ہے کہ کارپوریٹ کالجس کی لوٹ سے عوام متاثر ہے۔

TOPPOPULARRECENT