Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / تحریک تحفظات کے لیڈر ہردیک پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد

تحریک تحفظات کے لیڈر ہردیک پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد

سورت۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) پٹیل برادری کو تحریک تحفظات کے لیڈر ہردیک پٹیل کی درخواست ضمانت کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسترد کردی گئی جوکہ تحریک کارکنوں کو خودکشی کرنے کے بجائے پولیس ملازمین کو ہلاک کردینے کیلئے اُکسانے کے الزام میں مقید کردیئے گیء ہیں ان کے خلاف غداری کا کیس درج کیا گیا۔ پرنسپال ڈسٹرکٹ جج گیتا گوپی نے 22سالہ شعلہ بیان لیڈر کی درخواست ضمانت کو نامنظور کردیا جنہوں نے او بی سی زمرہ کے تحت پٹیل برادری کیلئے ریزرویشن کے مطالبہ پر احتجاجی تحریک شروع کردی تھی۔ہردیک کے خلاف غداری کے 2کیس ایک سورت میں دوسرا احمد آباد میں درج کیا گیا۔ انہوں نے عدالت میں یہ استدلال پیش کیا ہے کہ پولیس نے ان کے خلاف غداری کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے تاکہ حالیہ منعقدہ مجالس مقامی کے انتخابات سے انہیں دور رکھا جائے۔ تاہم پولیس نے ان کی رہائی کی مخالفت کی ہے اور بتایا کہ وہ نہ صرف ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں بلکہ تحقیقات میں تعاون سے انکار کردیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT