Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تحریک تلنگانہ میں صحافیوں کا کلیدی رول

تحریک تلنگانہ میں صحافیوں کا کلیدی رول

کریم نگر ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحافیوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے ہی واحد یونین ہے ۔ انڈین جرنلسٹ یونین سکریٹری جنرل دیولا پلی امر نے یہ بات کہی ۔ کریم نگر مستقر اندرا گارڈن میں منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ریاستی صدر نگنوری شیکھر کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال کی مسل

کریم نگر ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحافیوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے ہی واحد یونین ہے ۔ انڈین جرنلسٹ یونین سکریٹری جنرل دیولا پلی امر نے یہ بات کہی ۔ کریم نگر مستقر اندرا گارڈن میں منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ریاستی صدر نگنوری شیکھر کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد تلنگانہ ریاست حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر سی ایم کے سی آر ان کی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ روزگار مالی موقف کا لحاظ نہ کرتے ہوئے صحافیوں نے تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لیا ۔ شعبہ صحات کئی مسائل سے دوچار ہے ان مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے میں کریم نگر یونٹ آگے رہیگی ۔ صحافیوں پر کہیں بھی حملہ ہو ٹی یو ڈبلیو جے نے آگے بڑھ کر اس کا مقابلہ کیا ۔ ہمارے جائز حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد کی ہے ۔ 1986 سے مختلف 87 مقامات پر یونین کے اجلاس منعقد کئے گئے ہیں ۔ سرکاری ملازمتوں کی طرح سے تمام صحافیوں کو میڈی کلیم پالیسی سے استفادہ کیلئے کے سی آر سے ملاقات کر کے درخواست پیش کی جائیگی ۔ آئی جے یو سینئر قائد کے سرینواس ریڈی نے یقینی دہانی کروائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT