Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تحریک تلنگانہ کے دوران قربانیاں دینے والوں کے لیے خصوصی اسکیم کے اعلان پر زور

تحریک تلنگانہ کے دوران قربانیاں دینے والوں کے لیے خصوصی اسکیم کے اعلان پر زور

گورنر کے خطبہ میں یو پی اے حکومت اور سونیا گاندھی نظر انداز ، ڈی سرینواس کے اظہار تشکر بحث میں خطاب

گورنر کے خطبہ میں یو پی اے حکومت اور سونیا گاندھی نظر انداز ، ڈی سرینواس کے اظہار تشکر بحث میں خطاب

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : برسر اقتدار جماعت پر اس بات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے عملی اقدامات کا آغاز کرے ۔ مسٹر ڈی سرینواس اپوزیشن قائد ایوان قانون ساز کونسل نے آج گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر مباحث میںحصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو عوام نے اقتدار تفویض کرتے ہوئے اس پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن ٹی آر ایس کے منصوبوں سے ایسی کوئی حکمت نظر نہیں آرہی ہے ۔ جس سے تلنگانہ عوام کی توقعات پوری ہوں گی ۔ تحریک تلنگانہ میں کانگریس نے بھی برابر حصہ لیا اور صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی کے اقدامات کے باعث ہی علحدہ ریاست تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ۔ سرینواس نے گورنر کے خطبہ میں یو پی اے حکومت اور مسز گاندھی سے تشکیل تلنگانہ پر اظہار تشکر نہ کئے جانے کو افسوسناک قرار دیا ۔ انہوں نے برسر اقتدار جماعت کو مشورہ دیا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے اقدامات کریں بالخصوص علحدہ ریاست تلنگانہ کے لیے قربانیاں دینے والوں کے لیے خصوصی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے ان کے افراد خاندان کو راحت پہنچائیں ۔ اسی طرح یس ٹی اور مسلم طبقات سے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ اسے فوری پورا کیا جائے ۔ علاوہ ازیں ملازمین کو جو مرکزی ملازمین کے اسکیل پر تنخواہوں کی اجرائی کا تیقن دیا گیا ہے اسے بھی قابل عمل بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT