Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / تحریک سے ہزارے کو دوبارہ کوئی کجریوال نہ ابھرنے کی توقع

تحریک سے ہزارے کو دوبارہ کوئی کجریوال نہ ابھرنے کی توقع

آگرہ۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی تحریک سے دوبارہ کوئی کجریوال نہیں ابھرے گا۔ چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی سربراہ کجریوال نے ہزارے کی مخالف بدعنوانی تحریک میں 2011ء میں حصہ لیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے اپنا راستہ علیحدہ کرلیا اور اپنی سیاسی پارٹی قائم کی۔ انا ہزارے نے کل شاہد سمارک کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تحریک سے دوبارہ کوئی کجریوال نہیں ابھرے گا۔ اناہزارے نے کہا کہ ایک بڑے جلوس کا 23 مارچ کو دہلی میں اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ کثیر تعداد میں اس جلوس میں شریک ہوں۔ مرکزی یو پی اے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جن لوک پال قانون پر عمل آوری سے قاصر رہی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی اس سلسلہ میں برابر کے حصہ دار ہیں۔ 80 سالہ سماجی کارکن اظہار افسوس کیا کہ آزادی کے 70 سال بعد بھی جمہوریت اپنے حقیقی روپ میں ہندوستان میں ہنوز نہیں دیکھی گئی۔ ہم سرمایہ داروں کی حکومت نہیں چاہتے۔

TOPPOPULARRECENT