Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تحصیلداروں کو رجسٹریشن کی تربیت کا آغاز،افتتاحی اجلاس سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب

تحصیلداروں کو رجسٹریشن کی تربیت کا آغاز،افتتاحی اجلاس سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب

حیدرآباد۔5فبروری (سیاست نیوز) سرکاری محکموں کو عصری بنانے اور بدعنوانیوں کوختم کرنے کے مقصد سے محکمہ مال میں اصلاحات پر ایم سی ایچ آر ڈی میں تحصیلداروں کو رجسٹریشن کے امور سے متعلق باشعور بنانے کیلئے منعقدہ تربیتی کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے اس اجلاس کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور تحصیلداروں کورجسٹریشن کی زائد ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے پر زور دیا ۔ علاوہ از ایں اسٹامپ ڈیوٹی و رجسٹریشن فیس کے ذریعے ریوینیو ڈپارٹمنٹ کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ قیام تلنگانہ کے اہم مقاصد میں ایک تلنگانہ کے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کرنا ہے اور چیف منسٹر کے سی آر کی سرپرستی میں کسانوں کی ترقی و فلاح کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں جو کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ ریوینیو ریکارڈس میں شفافیت کے معاملے میں ریاست تلنگانہ ملک بھر میں اولین ریاست ہے جس کی ملک میں نظیر نہیں ملتی۔ اسی کے تحت رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے رجسٹریشن کی ذمہ داری تحصیلداروں کو سونپی گئی ہے جس کے تحت کسانوں کو رجسٹریشن کے فوری بعد موشن کی سہولت حاصل ہوگی ۔ مزید ریوینیو ریکارڈس میں ناموں کی تبدیلی اور اندراج وغیرہ ایک ہی دفتر میں انجام پائیں گے عوام کو اس کے لئے مختلف دفاتر میں بھاگ دوڑ جیسے غیر ضروری عوامل سے عوام کو چھٹکارہ حاصل ہوگا۔ اراضیات ریکارڈس کی حفاظت کرنے اور ریاست بھر میں مختلف اسکیمات پر کامیاب عمل آوری کیلئے انہوں نے عہدیداروں کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT