Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تحصیلدار اور نانڈیر کا تنند مزاج رویہ

تحصیلدار اور نانڈیر کا تنند مزاج رویہ

ناندیڑ ۔ 16 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناندیڑ شہر کے دفتر تحصیل میں ایم اے کلولے نامی تحصیلدار کے تند مزام رویہ پر ویلفیر پارٹی (ڈبلیو پی آئی) کے ذمہ داران نے دفتر تحصیل پہنچ کر متعلق ذمہ دار کو پھولوں کا ہار پیش کرتے ہوئے گاندھی گری کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا ۔ تفصیلات کے بموجب ناندیڑ شہر کے دفتر تحصیل میں ایم اے کلولے نامی تحصیل

ناندیڑ ۔ 16 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناندیڑ شہر کے دفتر تحصیل میں ایم اے کلولے نامی تحصیلدار کے تند مزام رویہ پر ویلفیر پارٹی (ڈبلیو پی آئی) کے ذمہ داران نے دفتر تحصیل پہنچ کر متعلق ذمہ دار کو پھولوں کا ہار پیش کرتے ہوئے گاندھی گری کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا ۔ تفصیلات کے بموجب ناندیڑ شہر کے دفتر تحصیل میں ایم اے کلولے نامی تحصیلدار نے آج ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ دار اسلم خان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے دفتر تحصیل پہنچ کر الیکشن کارڈ اور راشن کارڈ سے متعلق کاموں میں برتی جا رہی سست روی اور تاخیر سے متعلق معلومات دریافت کرنے کی کوشش کی ۔ تب تحصیلدار ایم اے کلولے نے ویلفیر پارٹی کے ذمہ دران سے انتہائی تیز مزاج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے واقف کروانے تم کون ہوتے ہو ۔ ہمارا کام کیا ہے اور ہمیں کس طرح سے اپنے کاموں کو انجام دینا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں ۔ ہمیں کسی دوسرے سے دفتر میں کس طرح سے کام کرنا چاہئے ۔ یہ مشورہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اس معاملے پر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران میں شامل شعیب شہباز (شہر صدر ) ‘ اسلم خان (سکریٹری) ‘ عبدالقدیر (یوتھ اسٹیٹ سکریٹری) ‘ سفیر ہاشمی اور دیگر ذمہ داران نے شہر کے دفتر تحصیل پہنچ کر ایم اے کلولے کو ویلفیر پارٹی ( ڈبلیو پی آئی) سے واقف کرواتے ہوئے انہیں پھولوں کا ہار پیش کرتے ہوئے انوکھے اندازمیں پرامن گاندھی گری کا مظاہرہ پیش کیا ۔

اس موقع پر شعیب شہباز (شہر صدر) نے تحصیلدار ایم اے کلولے سے مخاطب ہو کر کہا کہ جناب آپ ایک سرکاری ملازم میں اور آپ کی یہ ذمہ داری ہیں کہ آپ عوام کے مسائل کو مناسب انداز میں نہ صرف حل کریں۔ بلکہ اگر کوئی شخص آپ سے کسی بھی معاملے میں کوئی معلومات دریافت کرنے دفتر تحصیل پہنچے تو آپ اس کی مناسب اندازمیں نمائندگی کرتے ہوئے اس کے کام جلد ازجلد مکمل کرنے تیقن دیا کریں۔ اس معاملے پر تحصیلدار ایم اے کلولے نے اپنی غلطی کو بخوبی قبول کرتے ہوئے کہا کہ محترم شہر کے دفتر تحصیل میں ہر روز کئی سو افراد اپنے مسائل کو لے کر آتے ہیں اور ہم ہر ایک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر قوتیں صرف کرنے میں مگن رہتے ہیں۔ کبھی کبھار دفتر میں کام کاج کے تناؤ کے باعث ہمارے مزاج میں چڑا چڑا پن آ جاتا ہے ۔ میرا ایسا کوئی قصد ارادہ نہیں تھا کہ میں ویلفیر پارٹی (ڈبلیو پی آئی) کے ذمہ داران سے تنند مزاج رویہ سے گفتگو کرو ۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران نے اپنے اعلی ضرفی ‘ جسن اخلاق و تحمل و بردباری کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تحصیلدار ایم اے کلولے کو معاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT